جمعہ, مارچ 13, 2026

مسئلہ کشمیر: عمران کو ہندوستان کا کرارا جواب، کہا ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ ملک ہے پاکستان

Share

ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ ملک قرار دیا ہے۔

نیویارک: ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ اور ایک ایسا ملک قرار دیا ہے جو اپنی زمین پر دہشت گردی کو حکومتی پالیسی کے تحت تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے پورے خطے اور دنیا بھر کے ممالک متاثر ہیں۔

یو این مشن میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے یو این جی اے میں جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو اقتدار کی سرپرستی حاصل ہے۔ پوری دنیا کو پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ پاکستان مسلسل دہشت گردوں کی حمایت کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے زوردار حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو یہ بھی یاد دلایا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان نے ہی پناہ دی تھی۔

محترمہ دوبے نے کہا ’’دنیا یہ نہیں بھولی کہ کئی خوفناک واقعات کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ ملی تھی۔ پاکستانی قیادت اب بھی اسامہ کو شہید کے طور پردیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’افسوس کی بات ہے کہ آج بھی ہم نے پاکستان کے رہنما کو دہشت گردانہ کارروائیوں کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کرتے ہوئے سنا۔ دہشت گردی کا اس طرح دفاع کیا جانا جدید دنیا میں ناقابل قبول ہے‘‘۔

Read more

Local News