بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

شمالی کشمیر: قصبہ ہندوارہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو دہشت گرد سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا

شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی ایک ساتھی کو غلط فہمی ہونے پر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں گذشتہ شام ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ایک ساتھی کو غلط فہمی ہونے پر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ہندوارہ میں منگل کی شام ایک پولیس فالوور نے ایک مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات ایک سنتری نے اس کو دہشت گرد سمجھا اور اس پر گولیاں چلائیں۔
انہوں نے کہا مذکورہ پولیس فالوور نے کانوں میں ہیڈ فون لگایا تھا جس کی وجہ سے اپنے ساتھی کی آوازوں کو نہ سن سکا۔

مذکورہ ذرائع نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا۔ وہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفی پولیس اہلکار کی شناخت وجے دھر ولد کرشن دھر ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔