سابق مرکزی وزیر اور آسنسول سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ بابل سپریا نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
کلکتہ: چند مہینے قبل سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے سابق مرکزی وزیر اور آسنسول سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ بابل سپریا نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
مرکزی وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے اپنے فیس بک پر سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے۔ مگر چند مہینے بعد ہی انہوں نے اپنے اس اعلان سے مکر گئے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔
ترنمول کانگریس میں شمولیت پر بابل سپریا نے کہا کہ میں نے دل سے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ میں بنگالی کے طور پر کام کرنا چاہتا تھا۔ یہ بات میرے ذہن میں تھا مگر گزشتہ چار دنوں میں میں نے فیصلہ کیا کہ بنگال کی خدمت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ترنمول کانگریس میں رہ کر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بڑا فیصلہ ہے۔ مجھے موقع ملا ہے میں خود کو بنگالی گلوکار کے طور پر کام کروں گا۔
بابل سپریا نے کہا کہ وہ پیر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔
نوٹ کریں کہ 31 جولائی کو بابل سپریا نے فیس بک پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ مگر بھوانی پور میں ضمنی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی نے پرینکا تبریوال کی حمایت میں مہم چلانے کیلئے مدعو کیا تھا مگر بابل سپریا نے اس میں کوئی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ ایک دن قبل ہی مرکزی حکومت نے ان کی سیکیورٹی کم کردی۔ 24 گھنٹے کے بعد ہی وہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

