اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوسرا راکٹ حملہ بھی ناکام بنا دیا ہے۔
ماسکو: اسرائیلی فوج نے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں غزہ پٹی سے کئے گئے دوسرے راکٹ حملہ کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کی علی الصبح ٹوئٹر پر کہا ’’غزہ سے دہشت گردوں نے آج رات دوسری بار اسرائیلی شہریوں پر راکٹ داغے۔ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے راکٹ کو مار گرایا اور شہریوں کو محفوظ بنایا‘‘۔
Following the 2nd rocket fired by terrorists from Gaza, our fighter jets struck a Hamas military post and a machine gun which was used to fire toward Israel.
We will not tolerate terrorist activities from Gaza.
— Israel Defense Forces (@IDF) September 13, 2021
کچھ منٹ پہلے آئی ڈی ایف نے کہا تھا کہ جنوبی اسرائیل میں فضائی حملوں کے سائرن بند ہو گئے ہیں۔ آئی ڈی ایف نے اتوار کی شام کہا کہ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا۔ اس نے اتوار کی صبح کہا کہ اسرائیلی فوج نے سنیچر کو غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ لانچ کے جواب میں غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے۔
For the 2nd time tonight, terrorists in Gaza fired rockets toward Israeli civilians.
The Iron Dome Aerial Defense System intercepted the rocket, protecting civilians yet again.
— Israel Defense Forces (@IDF) September 12, 2021
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ویسٹ بینک میں سینکڑوں فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غزہ سے جمعہ کی دیر رات اسرائیل پرایک راکٹ داغا گیا۔ آئی ڈی ایف نے ہفتے کی صبح کہا کہ اس نے راکٹ حملے کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

