موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

اقوام متحدہ 13 ستمبر کو افغانستان پر اعلیٰ سطحی انسانی کانفرنس بلائے گی

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس 13 ستمبر کو افغانستان پر اعلیٰ سطحی انسانی کانفرنس بلانے کے لئے جنیوا کا دورہ کریں گے

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے افغانستان کی سنگین ضروریات کو اجاگر کرنے اور ملک کے لوگوں کی مدد کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ذریعے درکار فوری مالی امداد اور کاموں پر زور دینے کے لیے 13 ستمبر کو افغانستان پر اعلیٰ سطحی انسانی کانفرنس منعقد کرے گی۔

افغانستان ایک سنگین صورت حال میں ہے اور طویل تنازعات، شدید خشک سالی اور کووڈ -19 وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ صورتحال تب ہے، جبکہ ملک کی تقریبا نصف آبادی یعنی 1.8 کروڑ افغانیوں کو پہلے ہی امداد کی ضرورت تھی۔

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جنوری 2021 سے 550،000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ تین میں سے ایک افغان شہری بحران یا ہنگامی صورتحال سےغذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہا ہے۔ اور پانچ برسوں سے کم عمر کے آدھے سے زیادہ بچے قلت تغذیہ کے شکارہیں۔

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید خشک سالی انسانی بحران کو مزید بڑھا رہی ہے اور آنے والے موسم سرما میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان نے کہا ’’اقوام متحدہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور سکریٹری جنرل ملک کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے 13 ستمبر کو ایک علیٰ سطحی وزارتی سطح کی انسانی کانفرنس بلانے کے لئے جنیوا کا دورہ کریں گے‘‘۔