جمعہ, مارچ 13, 2026

کابل ایئرپورٹ سے جلد ہی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی: طالبان

Share

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

کابل: طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد کابل ایئرپورٹ سے جلد ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ’’ہماری ٹیم شہری ہوا بازی کے لئے ہوائی اڈے پر کام شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے اور جلد ہی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ پر کام کی بحال سے متعلق زیادہ تر تکنیک کو نقصان پہنچا ہے، جسے درست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال کرنا ہے۔ بین الصوبائی گھریلو پروازوں کو تجارتی نقطہ نظر سے دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان پروازوں کو جلد از جلد شروع کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

Local News