موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، دو دہشت گرد ہلاک

فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں: فوج نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح دراندازی کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات مستعد فوجی جوانوں نے انٹیگریٹڈ سروی لنس گرڈ کا موثر استعمال کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کا پتہ لگایا۔

موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی طرف سے چلینج کئے جانے پر طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں مہلوک دہشت گرد کی لاش اور ایک اے کے47 رائفل بھی برآمد کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

فوج کی وائٹ نائٹ کارپس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پیر کی شام ایک ٹویٹ میں ایک اور دہشت گرد کو مارنے کی بات کہی گئی۔

اس میں کہا گیا: ‘پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک اور دہشت گرد کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش کے سامنے ایک اے کے 47 رائفل ملی ہے۔ اس طرح سے بھارتی فوج نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے’۔