ہندوستان کے نشاد کمار نے اتوار کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ تیسرا تمغہ ونود کمار نے مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 52 ایونٹ میں 19.91 میٹر کا تھرو کرکے کانسہ کا تمغہ کے ساتھ دلایا۔
ٹوکیو: ہندوستان کے نشاد کمار نے اتوار کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ دوسرا تمغہ تھا۔
ہندوستان کو ان گیمز میں تیسرا تمغہ ونود کمار نے مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 52 ایونٹ میں 19.91 میٹر کا تھرو کرکے کانسہ کا تمغہ کے ساتھ دلایا۔ نشاد نے 2.06 میٹر کی بلندی پار کی اور ایشیائی ریکارڈ بنایا۔ امریکہ کے ڈلاس وائس نے بھی نشاد کی 2.06 میٹر اونچائی عبور کی لیکن انہیں کانسہ کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔
امریکہ کے روڈرک ٹاؤن سینڈ نے 2.15 میٹر کی بلندی پار کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ ڈسکس تھرو ایف 52 ایونٹ میں پولینڈ کے کوسیوکز پیوتر نے 20.02 میٹر کے تھرو کے ساتھ طلائی اور کروشیا کے سیندور ویلیمیر نے 19.98 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔
ونود نے 19.91 میٹر کے ساتھ ایشیائی ریکارڈ قائم کیا لیکن انہیں کانسے کے تمغے پر ہی صبر کرنا پڑا۔

