امریکہ نے مشرقی افغانستان میں داعش خراسان دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
واشنگٹن: امریکہ نے مشرقی افغانستان میں داعش خراسان دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے جمعہ کے روز کہا ’’امریکی فورسز نے داعش کے منصوبہ ساز کو یو اے وی (ڈرون) سے آج افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا گیا‘‘۔
مسٹر اربن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے فضائی حملے میں کسی بھی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ داعش نے جمعرات کے روز کابل کے ہوائی اڈے پر کئی دھماکے کیے تھے جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت سو سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا 1300 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

