موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

سرکاری املاک میں نجی شعبے کی شراکت داری کے منصوبے سے پرینکا ناراض 

پرینکا گاندھی واڈرا کی ریلوے، قومی شاہراہوں جیسے کئی سرکاری اثاثوں میں نجی شعبے کو شراکت دار بنانے کے مرکزی حکومت کے منصوبے پر سخت تنقید

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریلوے، قومی شاہراہوں جیسے کئی سرکاری اثاثوں میں نجی شعبے کو شراکت دار بنانے کے مرکزی حکومت کے منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محنت سے بنی ملک کی کروڑوں مالیت کی جائیداد یہ حکومت اپنے دوستوں کے حوالے کر رہی ہے۔

مسز واڈرا نے ٹویٹ کیا ’’آتم نربھر کا جملہ دیتے دیتے پوری حکومت کو ہی ’ارب پتی دوستوں‘ پر منحصر کیا گیا۔ سارا کام ان ہی ارب پتی دوستوں کے لیے، تمام سرکاری املاک ان ہی کیلئے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک نے جو دولت بنائی ہے اسے مودی حکومت دوستوں کے درمیان لٹا رہی ہے۔ مسز واڈرا نے کہا، ’’یہ سرکار 70 برسوں میں ملک کے عوام کی محنت سے بنائی گئی لاکھوں کروڑ روپے کی املاک اپنے ارب پتی دوستوں کو دے رہی ہے‘‘۔

قابل غور ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو قومی ’مونیٹائزیشن پائپ لائن پروجیکٹ‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سے متعلقہ کچھ اثاثوں میں آئندہ چار سال میں پرائیویٹ ہاتھوں کو حصہ دار بناکر 6 لاکھ کروڑ روپے جمع کیے جائیں گے۔