بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

دہلی میں اقوام متحدہ کے دفتر پر افغانی شہریوں کا مظاہرہ

دارالحکومت دہلی کے وسنت وہار میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب ہونے والے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں کے علاوہ معصوم بچوں نے بھی شرکت کی۔

نئی دہلی: افغانستان کے شہریوں نے پیر کو یہاں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور انہوں نے پناہ گزین کی حیثیت کے ساتھ ساتھ روزگار اور رہائش کا مطالبہ کیا۔

دارالحکومت دہلی کے وسنت وہار میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب ہونے والے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں کے علاوہ معصوم بچوں نے بھی شرکت کی۔ ان کے ہاتھوں میں اپنے ملک کا جھنڈا تھا۔ احتجاج کرنے والے ’ہم مستقبل چاہتے ہیں‘ کے نعرے کے ساتھ ہندوستان یا کسی دوسرے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار، رہائش اور تحفظ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کورونا کے پیش نظر چہرے کے ماسک لگانے کے علاوہ ان لوگوں نے دیگر ہدایات اور پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے معاملے میں جلد بازی ہوئی جس کی وجہ سے وہاں کی صورتحال بے قابو ہو گئی ہے۔ اس معاملہ میں، وہاں کی صورتحال کا صحیح اندازہ نہیں کیا گیا۔ ان کے معصوم بچے بھی اس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، جس سے ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی صورت حال کے پیش نظر یو این ایچ آر سی کے دفتر میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں اور وہاں کے شہریوں کو مناسب سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔