موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

عاپ کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو ہتک عزت کا نوٹس

عاپ لیڈر سنجے سنگھ کو ہتک عزت کا نوٹس دیتے ہوئے ان سے 15 دنوں میں معافی مانگنے کو کہا گیا ہے۔ وکیل نے 15 دنوں میں جواب نہیں دینے پر عاپ لیڈر پر مجرمانہ ہتک عزت کا دعوی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش کے جل شکتی وزیر مہندر سنگھ پر بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (عاپ) کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ کے وکیل پرشانت سنگھ اٹل نے عاپ لیڈر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات سے جل شکتی وزیر کی شبیہ داغدار ہوئی ہے۔ جھوٹے الزامات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مشتہر کرنے کا غلط کام کیا گیا ہے جو بالکل برداشت کرنے کے لائق نہیں ہے۔

عاپ لیڈر سنجے سنگھ کو ہتک عزت کا نوٹس دیتے ہوئے ان سے 15 دنوں میں معافی مانگنے کو کہا گیا ہے۔ وکیل نے 15 دنوں میں جواب نہیں دینے پر عاپ لیڈر پر مجرمانہ ہتک عزت کا دعوی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی جانب سے جل جیون مشن کے کام میں 30 ہزار کروڑ روپئے کے بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور جل شکتی وزیر مہندر سنگھ کو اس میں ملوث بتایا گیا تھا۔

وکیل نے عاپ لیڈر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عاپ لیڈر کی جانب سے لگائے گئے الزامات مکمل طور سے بے بنیاد ہیں۔ محکمہ کی جانب سے کسی بھی فرم کو پائپ سپلائی کا آرڈر نہیں دیا گیا ہے۔