وسطی افریقی ملک چاڈ کے مغربی حصے میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
نجا مینا: وسطی افریقی ملک چاڈ کے مغربی حصے میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔
الوحدہ اخبار نے اتوار کو مقامی حکام کے حوالے سے خبر دی کہ چاڈ کے حجر لیمس علاقے میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیت کی زمین کے تنازعہ میں کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں، جس سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے۔ فسادات سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز اور ایک وزارتی وفد کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔
تشدد بھڑکانے اور جھڑپوں میں ملوث کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

