موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

نیپال: کھٹمنڈو وادی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں ایک بار پھر اضافہ

کھٹمنڈو وادی اور نیپال کے کئی حصے اپریل کے آخر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا اور موجودہ لاک ڈاؤن بدھ کی نصف شب تک جاری ہے۔

کھٹمنڈو: نیپال میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، کھٹمنڈو وادی میں حکام نے لاک ڈاؤن کو سات دن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وادی کی کھٹمنڈو، بھکت پور اور للت پور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کی گئیں پابندیوں کے اقدامات میں تقریباً سبھی رعایتوں کو جاری رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت ایک بار پھر جمعرات سے 11 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ نئے ضابطوں کے تحت گزشتہ فیصلے کو بدلتے ہوئے سیمینار یا تربیتی پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پہلے زیادہ سے زیادہ 25 افراد کی شرکت کے ساتھ ایسی سرگرمیوں کی اجازت تھی۔

کھٹمنڈو کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کالی پرساد پرجولی نے بتایا ’’ہم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی، لیکن کووڈ -19 کیسز میں حالیہ اضافے کے باوجود پابندیوں میں زیادہ اضافہ نہیں کیا۔ ہم نے ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کے خلاف چوکسی بڑھا دی ہے اور منگل سے ممنوعہ احکامات کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی کھٹمنڈو اور نیپال کے کئی حصے اپریل کے آخر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا اور موجودہ لاک ڈاؤن بدھ کی نصف شب تک جاری ہے۔