اترپردیش کے بستی ضلع کے سونہا علاقے میں آج ایک پولیس تصادم میں دو شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
بستی: اترپردیش میں بستی ضلع کے سونہا علاقے میں آج ہوئے پولیس تصادم میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس دوران دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ سونہا علاقے میں خیرا گاؤں کے نزدیک بائیک سوار دو بدمعاشوں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ خود کو محاصرے میں آتا دیکھ کر بدمعاش پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے۔ جس میں دو پولیس اہلکار اگرسین چورسیا و سرجیت بند گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں بھاگ رہے بدمعاش اجے دوبے و رنجیت یادو بھی گولی سے زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کے قبضے سے دو پستول، 26 اے ٹی ایم کارڈ، 25 ہزار روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔ دونوں افراد اے ٹی ایم کارڈ کی ہیرا پھیری کرکے دوسروں کے کھاتوں سے پیسہ نکالتے تھے۔ زخمی پولیس اہلکاروں و بدمعاشوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

