ایئرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ترمیمی) بل 2021 کو ایوان زیریں لوک سبھا میں صوتی ووٹوں کے ذریعے بغیر کسی بحث کے منظور کرلیا گیا۔
نئی دہلی: ایئرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ترمیمی) بل 2021 کو جمعرات کے روز ایوان زیریں لوک سبھا میں صوتی ووٹوں کے ذریعے بغیر کسی بحث کے منظور کرلیا گیا۔
شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اس بل کے حوالہ سے کہا کہ حکومت کا مقصد عام لوگوں، غریبوں، دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور چھوٹے شہروں میں سستے ہوائی سفر کی سہولت مہیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے بیشتر حصوں تک قابل رسائی ہوائی سفر مہیا کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سفر کو انتہائی یکساں اور جمہوریت کی طرح بنایا گیا ہے اور اب صرف امیروں کی بجائے غریب لوگوں کو ہوائی سفر مہیا کیا جارہا ہے۔
نئے ہوائی اڈے کی تعمیر میں چھوٹے شہروں کو ترجیح
مسٹر سندھیا نے کہا "نئے ہوائی اڈے تعمیر ہو رہے ہیں، جس میں چھوٹے شہروں کو ترجیح دی جائے گی۔ ہوائی اڈوں کی ترقی اور تعمیر میں پرائیویٹ اور حکومت کی شرکت ہوگی۔ ’آتم نربھر‘ بھارت کے وژن کے تحت ہندوستان ہوا بازی کے شعبے میں پوری دنیا کی قیادت کرے گا۔
اس بل کے مقاصد اور اسباب میں کہا گیا ہے کہ یہ ’مہا ومان پتّن‘ (میجر ایئر پورٹ) کی تعریف میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ ہوائی اڈوں کے کسی گروپ کی فیس کا تعین کرنے کے لئے اس کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس سے چھوٹے ہوائی اڈوں کی ترقی کو فروغ ملے گا۔
ہوائی اڈوں کی ترقی سے انتہائی دور دراز علاقوں تک ہوائی رابطے کو ملے گی وسعت
اس میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں پر جہاں ٹریفک کا امکان کم ہے اور نقصانات کی وجہ سے مناسب مسابقتی بولی لگانے کا امکان نہیں ہے۔ سرکاری نجی شراکت کے ذریعہ زیادہ ہوائی اڈوں کی ترقی سے دور دراز اور انتہائی دور دراز علاقوں تک ہوائی رابطے کو وسعت ملے گی۔
اس میں کہا گیا ہے کہ اس نقطہ نظر سے نہ صرف ہوائی اڈوں کو ابھی ٹریفک کا امکان کم ہے اور نفع و نقصان منطقی اور مسابقتی بولیاں لگانے والوں کا امکان نہیں ہے، وہاں پبلک پرائیویٹ شراکت سے زیادہ سے زیادہ ایئرپورٹوں اور دور دراز علاقوں میں فضائی رابطہ کو فروغ حاصل ہوگا۔

