بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

بی جے پی سے مقابلہ کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک اسٹیج پر آنا چاہیے: ممتا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ محترمہ بنرجی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہوجانا چاہیے۔ اور وہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے مقدمۃ الجیش کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

نئی دہلی: ترنمول کانگریس سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلے کے لیے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک اسٹیج پر آکر اور مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔

محترمہ بنرجی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہوجانا چاہیے۔ اور وہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے مقدمۃ الجیش کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا اسٹیج ہونا چاہیے جہاں سب مل کر کام کر سکیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپوزیشن کی قیادت کریں گی، انہوں نے کہا، ’ہم کوئی سیاسی پیش گوئی کرنے والے نہیں ہیں۔ یہ حالات پر منحصر ہے، اگر کوئی اور قیادت کرتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘۔

انہوں نے طویل مدتی منصوبے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے بعد مشترکہ طور پر بات چیت کی جائے گی اور کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپوزیشن کا چہرہ بن سکتی ہیں، انہوں نے کہا، ’وہ ایک عام کارکن ہیں اور ایک عام کارکن ہی رہنا چاہتی ہیں‘۔

ترنمول سپریمو نے کہا کہ وہ تمام فریقوں سے بات چیت کر رہی ہے اور انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے بانی اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو سے کل ہی بات کی ہے۔

ممتا کی سونیا سے ملاقات

انہوں نے کہا، ’ہم لوگ ساتھ بیٹھیں گے اور کچھ اہم بات چیت کریں گے۔ دہلی قیام کے دوران کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کروں گی‘۔

پیگاسس جاسوسی کے معاملے میں مودی حکومت پر سخت حملہ

انہوں نے پیگاسس جاسوسی کے معاملے میں مودی حکومت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ موجودہ حالات ایمرجنسی سے بھی زیادہ سنگین ہیں۔ انہوں نے کہا، ’پیگاسس ایک ’ہائی لائیٹیڈ وائرس‘ ہے۔ ہماری سلامتی خطرے میں ہے۔ کسی کو آزادی نہیں‘۔

وزیراعلیٰ نے کہا، ’میرا فون ہیک کیا گیا۔ ابھیشیک بنرجی کا فون ہیک کیا گیا۔ پرشانت کشور کا فون ٹیپ کیا گیا۔ اگر آپ فون ہیک کر سکتے ہیں تو آپ کئی فون ہیک کر سکتے ہیں۔ یہ سنگین معاملہ ہے جس سے زندگی، جائداد اور سلامتی وابستہ ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کی نگرانی میں پیگاسس معاملے کی تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انھیں سپریم کورٹ پر یقین ہے۔