بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

راہل گاندھی ٹریکٹر سے پہنچے پارلیمنٹ

راہل گاندھی کے اس انداز سے پارلیمنٹ پہنچنے پر واضح ہوگیا کہ رواں ہفتے بھی پارلیمنٹ میں کام کاج ہونے والا نہیں ہے اور جس طرح گزشتہ پورا ہفتہ ہنگامے کی نذر ہو گیا، اس ہفتے بھی پارلیمنٹ میں وہی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں، اس لئے انہیں واپس لینا ہی پڑے گا۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں اور ان کو واپس لینے کے سوا اور کوئی متبادل نہیں ہے، اس لئے انہیں فوری طور پر مسترد کیا جانا چاہئے۔ مسٹر گاندھی جس ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اس کے آگے بینر پر لکھا تھا کہ حکومت تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لے۔

کانگریس لیڈر کے اس انداز سے پارلیمنٹ پہنچنے پر واضح ہوگیا کہ رواں ہفتے بھی پارلیمنٹ میں کام کاج ہونے والا نہیں ہے اور جس طرح گزشتہ پورا ہفتہ ہنگامے کی نذر ہو گیا، اس ہفتے بھی پارلیمنٹ میں وہی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے گذشتہ ہفتے تقریبا سبھی دن پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے پارلیمنٹ شروع ہونے سے پہلےاحتجاج کیا اور زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پھر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوا، جس کی وجہ سے پورا ہفتہ پارلیمنٹ کی کاروائی نہیں چل سکی۔