بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

اترپردیش اسمبلی الیکشن: یوگی الیکشن جیتے تو یو پی چھوڑ دوں گا: منور رانا

شاعر منور رانا نے کہا کہ اویسی کی وجہ سے اگر ریاست میں بی جے پی جیتی اور یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیراعلی بنے تو وہ یوپی چھوڑ کر کولکاتا واپس چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوپی میں مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوجاتے ہیں۔

لکھنٔو: شاعر منور رانا نے کہا کہ اگلے برس اترپردیش اسمبلی الیکشن میں بھی اگر یوگی آدتیہ ناتھ کی جیت ہوتی ہے تو وہ ریاست چھوڑکر کولکاتا میں بس جائیں گے۔

انہوں نے سنیچر کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اویسی مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کرنے اور بی جے پی کی مدد کرنے اترپردیش آئے ہیں۔

منور رانا نے کہا کہ اویسی کی وجہ سے اگر ریاست میں بی جے پی جیتی اور یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیراعلی بنے تو وہ یوپی چھوڑ کر کولکاتا واپس چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوپی میں مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوجاتے ہیں۔

اویسی یوپی آکر یہاں کے مسلمانوں کو ورغلا رہے ہیں

اویسی یوپی آکر یہاں کے مسلمانوں کو ورغلا رہے ہیں۔ اس طرح وہ مسلمانوں کے ووٹ بینک کو تقسیم کرکے بی جے پی کی مدد کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں اے ٹی ایس کی جانب سے راجدھانی میں دہشت گردوں کی گرفتاری سے متعلق منور رانا نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کا ایک ہی کام ہے کہ کسی بھی طریقے سے مسلمانوں کو پریشان کرو۔ چاہے وہ تبدیلی مذہب قانون یا آبادی پر قابو پانے کے قانون کا معاملہ ہو یا پھر دہشت گردی کے نام پر گرفتاری۔

اس سے قبل ایک اور دو جولائی کی رات مشہور شاعر منور رانا کے لکھنٔو کے لال کنواں واقعے فلیٹ پر رائے بریلی پولیس نے ان کے بیٹے تبریز رانا کی تلاش میں چھاپہ مارا تھا۔ کارروائی کے تعلق سے منور رانا اور ان کی بیٹیوں نے پولیس پر نازیبا الزمات عائد کئے تھے۔ 28 جون کو رائے بریلی میں رانا کے بیٹے تبریز پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔

منور رانا کے گھر پر پولیس کی چھاپہ ماری

وہیں پولیس نے رائے بریلی میں چار لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کہی تھی کہ تبریز رانا نے چار چاچاؤں اور چچیرے بھائیوں کو پھنسانے کے لئے خود اپنی کار پر فائرنگ کرائی تھی۔ سازش رچنے کے سلسلے میں اس کی تلاش میں چھاپہ مارا گیا تھا۔

منور رانا کا الزام تھا کہ رات کے وقت اچانک پولیس ان کے فلیٹ پر آئی اور دروازہ پیٹنے لگی۔ اس سے گھر والے دہشت زدہ ہوگئے۔ دروازہ کھولا تو 8، 10 پولیس اہلکار فلیٹ میں داخل ہوگئے اور ہر کمرے میں تبریز کو تلاش کرنے لگے۔

منور رانا کے کنبے کی خواتین اور بچیوں نے دیر رات پولیس کے ایسے گھر میں داخل ہونے کی مخالفت کی۔ الزام ہے کہ جب ویڈیو بنانا شروع کیا تو ایک پولیس اہلکار نے ان کا موبائل چھین لیا تھا۔