جمعہ, مارچ 13, 2026

پاکستان میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک، 39 دیگر زخمی

Share

پاکستان کے شمال مشرقی ضلع بالائی کوہستان میں ایک بم دھماکے میں غیر ملکیوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مشرقی ضلع بالائی کوہستان میں بدھ کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں غیر ملکی شہریوں سمیت دس افراد ہلاک اور 39 دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ بس کو نشانہ بناکر کیا گیا۔

’جیو نیوز‘ چینل کے مطابق گاڑی داسو ڈیم بنانے والے مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی۔ زخمیوں کو داسو کے رورل ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کوسٹر بارسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی مزدور بس میں سوار تھے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس واقعہ کی وجہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Read more

Local News