بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

وسیم رضوی کی نظرثانی درخواست پر سماعت پیر کو 

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی عرضی دائر کی ہے، جس پر کل غور کیا جائے گا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ قرآن کی 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق عرضی مسترد کئے جانے کے خلاف نظرثانی عرضی پر پیرکے روز سماعت کرے گا۔ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی عرضی دائر کی ہے، جس پر کل غور کیا جائے گا۔ عرضی گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے 12 اپریل کے فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کرے۔ ساتھ ہی اس کے خلاف عائد 50،000 روپے کا جرمانہ بھی واپس لے۔

نظرثانی عرضی میں انہوں نے دلیل پیش کی ہے کہ عدالت عظمیٰ نے قرآن مجید سے 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق عرضی مسترد کرنے سے قبل پہلے قومی سلامتی سے متعلق مسئلے پر غور نہیں کیا۔

واضح رہے کہ جسٹس روہنگٹن پھلی نریمن کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ 12 اپریل کو اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے ان پر 50،000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

جسٹس نریمن نے کہا تھا ’’یہ مکمل طور پر غیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہے‘‘۔ معاملے کی سماعت کے دوران جسٹس نریمن نے پوچھا تھا کہ کیا عرضی گزار عرضی کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا تھا ’’کیا آپ عرضی شنوائی کے لئے دے رہے ہیں؟ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟۔