فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں 29 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے، جب کہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
منیلا: جنوبی فلپائن میں اتوار کو تباہ ہونے والے فوجی طیارہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ اس طیارہ حادثے میں 50 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آرمی حکام نے اتوار کو بتایا کہ 17 جوان تاحال لاپتہ ہیں۔ فوج کا سی -130 ہرکولس طیارہ رن وے پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں 29 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے، جب کہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
مسٹر لورینزانا نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز میں 92 افراد سوار تھے۔ جن میں تین پائلٹ اور عملے کے دیگر ممبر شامل تھے۔ بہت سارے مسافروں نے حال ہی میں بنیادی فوجی تربیت حاصل کی تھی اور انہیں خطے میں دہشت گردی سے لڑنے والی مشترکہ ٹاسک فورس کے حصے کے طور پر شورش زدہ جولو جزیرے میں تعینات کیا جانا تھا۔
فضائیہ نے بتایا کہ ’’امدادی کام جاری ہے۔‘‘
یہ حادثہ صوبہ سولو کے پٹیکول میں پیش آیا اور تصاویر میں درختوں کے درمیان طیارے کے ملبے سے آگ کے لپٹے اور دھواں نکلتے دکھائی دے رہا ہے۔

