ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 جون کو اختتام پذیر ہفتہ میں پانچ اعشاریہ صفر سات ارب ڈالر سے بڑھ کر 609 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
ممبئی: ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 جون کو اختتام پذیر ہفتہ میں پانچ اعشاریہ صفر سات ارب ڈالر سے بڑھ کر 609 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل 18 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.15 ارب ڈالر کی کمی سے یہ 603.93 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق فاریکس اثاثے جو غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 25 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 4.7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 566.24 ارب ڈالر ہوگیا۔ اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر بھی 36.5 ارب ڈالر کے اضافے سے 36.30 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسی ہفتہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس مختص ذخائر 10 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4.97 ارب ڈالر ہو گیا۔ خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 1.50 ارب ڈالر پر مستحکم رہا۔

