موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

حکومت کورونا میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اپنے اہم فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا رقم دینے کا پابند ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اپنے اہم فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا رقم دینے کا پابند ہے۔

تاہم، عدالت نے ایکس گریشیا سے متعلق رقم طے کرنے کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا۔

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ قومی آفات انتظامیہ ایکٹ (این ڈی ایم اے) کے دفعہ 12 کے التزامات کے تحت اتھارٹی قومی آفات سے متاثرہ افراد کو کم سے کم امداد فراہم کرنے کا پابند ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایکٹ کی دفعہ 12 (تین) کے تحت دی جانی والی کم سے کم امداد میں معاوضہ بھی شامل ہے۔

عدالت نے گورو بنسل اور رپک کنسل کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کے اس مؤقف کو مسترد کردیا کہ دفعہ 12 لازمی دفعات نہیں ہیں۔

عدالت نے دفعہ 12 کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 12 کی دفعات لازمی ہیں۔ تاہم، عدالت نے حکومت کو معاوضے کے طور پر کسی بھی رقم کو طے کرنے سے انکار کردیا۔

درخواست گزاروں نے کورونا کے متاثرہ افراد کے لواحقین کو چار لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی حکومت کو ہدایت دینے کی عدالت سے مانگ کی تھی۔