اتوار, مارچ 22, 2026

امریکہ: البوکرک شہر میں گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار، پانچ کی موت

Share

امریکہ کے البوکرک شہر میں ایک گرم ہوا کے غبارے کا حادثے کا شکار ہوجانے سے کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق غبارہ سنیچر کی صبح سینٹرل ایوینیو اور انسیر بُلے وارڈ کے نزدیک بجلی کے ہائپر ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا تھا۔

واشنگٹن: امریکہ میں نیو میکسیکو صوبے کے البوکرک شہر میں ایک گرم ہوا کے غبارے کا حادثے کا شکار ہوجانے سے کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ شہر کی پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔

البوکرک پولیس محکمے نے سنیچر کو ٹویٹ کرکے کہا ’’بدقسمتی سے گرم ہوا کے غبارے کے حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایک دیگر شخص کو سنگین حالت میں مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ اس شخص کی اسپتال میں موت ہوگئی‘‘۔

پولیس کے مطابق غبارہ سنیچر کی صبح سینٹرل ایوینیو اور انسیر بُلے وارڈ کے نزدیک بجلی کے ہائپر ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ متاثرین میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں اور سبھی کی عمریں 40 سے 60 کے درمیان ہیں۔

حادثے کے بعد شہر کے جنوب مغربی حصے میں بجلی سپلائی متاثر ہوگئی۔ وفاقی ہوا بازی انتظامیہ (ایف اے اے) اور قومی ٹرانسپورٹ سلامتی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے تعاون سے جانچ کی جارہی ہے۔

Read more

Local News