منگل, مارچ 17, 2026

بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی

Share

سپریم کورٹ نے بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کے لئے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔ مسٹر وینوگوپال نے بنچ کو بتایا کہ حکومت اگلے دو دنوں میں امتحان سے متعلق فیصلہ کرے گی، لہذا سماعت اس وقت تک ملتوی کردی جانی چاہئے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے بارہویں بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔

جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیلی بنچ نے پیر کو مختصر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جمعرات کو اس پر غور کرنے کا فیصلہ کیا۔

مسٹر وینوگوپال نے بنچ کو بتایا کہ حکومت اگلے دو دنوں میں امتحان سے متعلق فیصلہ کرے گی، لہذا سماعت اس وقت تک ملتوی کردی جانی چاہئے۔ اس کے لئے عدالت نے مسٹر وینوگوپال کو بتایا کہ حکومت فیصلہ لے سکتی ہے لیکن اگر وہ گذشتہ سال کی پالیسی سے مختلف آرڈر پاس کرتی ہے تو اسے معقول وجوہات بتانی ہوں گی۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کو امید ہے کہ گذشتہ سال اپنائی گئی پالیسی پر عمل اس سال بھی کیا جانا چاہئے، لہذا اگر حکومت اس سے مختلف کررہی ہے تو اسے معقول وجوہات بتانی ہوں گی۔

عدالت محترمہ ممتا شرما کے ذریعہ دائر کردہ ایک پی آئی ایل کی سماعت کررہی ہے جس میں سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے گذشتہ سال کے امتحانات نتائج پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نتائج کے اعلان کی بھی درخواست کی ہے۔

Read more

Local News