موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

اے پی کے کڑپہ ضلع میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9 مزدور ہلاک، دیگر 2 شدید زخمی

اے پی کے کڑپہ ضلع کے ماملی پلی گاؤں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکے میں نو مزدور ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع کڑپہ کے ماملی پلی گاؤں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکے میں 9 مزدور ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ بڑی تعداد میں جلیٹن اسٹکس بدویل سے گاڑی کے ذریعہ لائے گئے تھے تاکہ چونے کی اس کان میں دھماکہ کیا جاسکے۔ جب یہ جلیٹن اسٹکس گاڑی سے نکالے جا رہے تھے تو ان میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکہ کے وقت گاڑی میں سوار 9 مزدور ہلاک اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔

دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لاشیں اڑ کر دور جا گریں اور گاڑی جس میں جلیٹن اسٹکس لائے گئے تھے دھماکہ کے نتیجہ میں لوہے کے اسکراپ میں تبدیل ہوگئی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کی شناخت کے کام کا آغاز کردیا۔

اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے بھی اس واقعہ میں ہلاکتوں پر گہرے صدمہ اور دکھ کا اظہار کیا۔