منگل, مارچ 24, 2026

آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کا کورونا سے انتقال

Share

شہاب الدین کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی۔ آر جے ڈی کے دبنگ لیڈر قتل کے سنگین معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کا ہفتہ کے روز کورونا سے انتقال ہوگیا۔ تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گوئل نے شہاب الدین کی موت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہاب الدین کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی۔ آر جے ڈی کے دبنگ لیڈر قتل کے سنگین معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔

پارٹی لیڈر تجسوی یادو نے شہاب الدین کی موت پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے بے وقت موت کی خبر افسوسناک ہے۔ خدا ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، سوگوار کنبے اور بہی خواہوں کو قوت برداشت عطا کرے۔ ان کی موت پارٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے‘‘۔

دکھ کی اس گھڑی میں آر جے ڈی کنبہ پسماندگان کے ساتھ ہے۔

Read more

Local News