بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

مرزاپور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی کنبے کے 5 لوگوں کی موت

اترپردیش کے مرزاپور شہر میں ایک پرانے مکان کی چھت گرنے سے اس کے ملبے میں دب کر ایک ہی کنبے کے 5 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں میاں بیوی کے ساتھ ان کے دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے دس لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مرزاپور: اترپردیش کے مرزاپور شہر کوتوالی علاقے میں چھوٹی گدری محلے میں آج ایک پرانے مکان کی چھت گرنے سے اس کے ملبے میں دب کر ایک ہی کنبے کے 5 افراد کی موت ہوگئی۔

مرنے والوں میں میاں بیوی کے ساتھ ان کے دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ شہر کوتوالی تھانے سے کچھ دوری پر واقع گدری محلے میں اوما شنکر اپنے اہل خانہ کے اراکین کے ساتھ آشوتوش کے مکان میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہ رہے تھے۔ ان کے اہل خانہ میں ان کی بیوی گڈیا دیوی دو بیٹے شبھم اور سورب اور بیٹی سندھیہ تھی۔

آج صبح تقریبا تین بجے اچانک مکان کی چھت گر گئی۔ جس میں پورا کنبہ ملبے میں دب گیا۔ مکان گرنے کی آواز پر آس پاس کے لوگ جاگ گئے اور راحتی کام کے لئے دوڑ پڑے۔ پولیس نے راحت و بچاؤ کے کاموں کے لئے فائر بریگیڈ کے ساتھ جے سی بی مشین منگوا کر راحت و بچاؤ کارروائیوں کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے شبھم کو نکالا گیا لیکن اس کی موت ہوگئی تھی۔

تقریباََ تین چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد کسی طرح سب کو نکال لیا گیا۔ لیکن سب کی موت ہوگئی تھی۔

ریاستی حکومت نے دس لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر یوگیشور رام مشرا دیگر افسروں کے ساتھ جائے وقوع پر موجود تھے۔