بدھ, مارچ 25, 2026

دہلی کے لاک ڈاؤن میں تین مئی تک کی توسیع

Share

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج ایک مزید ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلی میں کورونا قہر جاری ہے اس لئے اسے آئندہ پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن آخری ہتھیار ہے۔

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج ایک مزید ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلی میں کورونا قہر جاری ہے اس لئے لاک ڈاؤن کو آئندہ پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن آخری ہتھیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے دیکھا کہ پازیٹو ریٹ تقریباً 36-37 فیصد تک پہنچ گیا۔ دلی میں انفیکشن کی اتنی شرح آج تک نہیں دیکھی گئی۔ گزشتہ ایک دو دن سے انفیکشن کی شرح کم ہوئی ہے اور آج 30 فیصد کے نیچے آئی ہے۔

آکسیجن کی سپلائی کے بہتر بندوبست کے لئے پورٹل کا آغاز

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے ایک پورٹل شروع کیا ہے جو آکسیجن کی سپلائی کے بہتر بندوبست کے لئے آکسیجن مینوفیکچروں، سپلائرس اور اسپتالوں کے ذریعہ ہر دو گھنٹے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ مرکز اور ریاست کی ٹیمیں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ 19 اپریل کو چھ دنوں کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو پیر کی صبح پانچ بجے جاری رہنا تھا۔ لیکن اب انفیکشن کا سلسلہ منقطع کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں افراتفری کا ماحول ختم ہوجائے گا۔

Read more

Local News