جمعہ, مارچ 13, 2026

بھارت اور چین کے کمانڈروں کے درمیان جمعہ کو 11 ویں دور کی بات چیت

Share

گذشتہ سال سے مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے مابین جاری تعطل کو حل کرنے کے لئے دونوں افواج کے کور کمانڈروں کے درمیان 11 ویں دور کی بات چیت جمعہ کو ہوگی۔

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں گزشتہ سال سے جاری تعطل کو حل کرنے کے لئے دونوں افواج کے کور کمانڈروں کے درمیان 11 ویں دور کی بات چیت جمعہ کے روز ہوگی۔

فوج کے ایک سینئر افسر نے آج یہاں بتایا کہ "دونوں فوجوں کے کمانڈروں کے درمیان ہندوستانی سرحد پر چشول سیکٹر میں میٹنگ ہوگی جس میں اختلافی معاملوں گوگرا، ہاٹ اسپرنگ اور دیپسانگ کے مسائل سمیت مختلف زیر التواء امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی”۔

ہندوستان کی طرف سے لیہہ میں تعینات 14 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن نمائندگی کریں گے۔ دونوں فریقوں کے مابین دسویں دور کی بات چیت کے بعد فروری میں پیگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے سے دونوں فوجوں نے اپنے جوانوں کو پیچھے ہٹانا شروع کردیا تھا۔

Read more

Local News