منگل, مارچ 24, 2026

میانمار: مظاہرہ کیخلاف طاقت کے استعمال کے لئے فوج کو جوابدہ ہونا ہوگا

Share

میانمار میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے نمائندے ٹام اینڈریوز نے فوج کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے، جنرلوں! آپ کو اس کا جوابدہ ہونا ہوگا۔

نیپیڈو: میانمار میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی نمائندے ٹام اینڈریوز نے فوج کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جرائم کا جوابدہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ یکم فروری کی بغاوت کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ملک بھر میں جمہوریت کی بحالی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں فوج نے انٹرنیٹ بند کردیا ہے اور ملک کے بیشتر شہروں میں فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔

مسٹر اینڈریوز نے کہا ’’ایسا لگتا ہے کہ جرنلوں نے میانمار کے عوام کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ رات گئے چھاپوں، بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا، انٹرنیٹ بند کیا، برادریوں کے درمیان فوجی قافلوں کے داخلے یہ سارے اقدامات عوام کے خلاف جنگ جیسے ہیں یہ مایوسی کی علامات ہیں۔ وارننگ ہے جنرلوں! آپ کو اس کا جوابدہ ہونا ہوگا‘‘۔

نیٹ بلاک کی رپورٹ کے مطابق میانمارکی تقریبا تمام انٹرنیٹ خدمات آج صبح سویرے سے مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://hamsliveurdu.com/wp-admin/post.php?post=2794&action=edit

Read more

Local News