موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ دنیش ترویدی نے راجیہ سبھا سے دیا استعفیٰ

سابق مرکزی وزیر دنیش تریویدی نے کہا کہ بنگال میں جس طرح تشدد ہورہا ہے انہیں یہاں بیٹھے بیٹھے بہت عجیب لگ رہا ہے۔  انہیں گھٹن محسوس ہو رہی ہے اور وہ کچھ بول نہیں پارہے ہیں اس لئے وہ راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

نئی دہلی: ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر دنیش تریویدی نے آج راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

مسٹر تریویدی نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں سال 2021-22 کے عام بجٹ پر تبادلہ خیال میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میری آبائی ریاست مغربی بنگال میں تشدد ہورہا ہے اور ہم کچھ کہہ نہیں پارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گھٹن محسوس ہو رہی ہے اور وہ کچھ بول نہیں پارہے ہیں اس لئے وہ راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں جس طرح تشدد ہورہا ہے انہیں یہاں بیٹھے بیٹھے بہت عجیب لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میری روح کی آواز کہہ رہی ہے کہ یہاں بیٹھے بیٹھے اگر آپ چپ رہو اور کچھ نہ کہو، اس سے اچھا ہے آپ یہاں سے استعفیٰ دو۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

مسٹر تریویدی کا راجیہ سبھا ممبر کی حیثیت سے کام کا آغاز 2020 سے ہوا تھا۔