جمعہ, مارچ 13, 2026

 وزیراعظم کی کسانوں سے تحریک واپس لینے کی اپیل: غربت کے خاتمے کے لئے زرعی اصلاحات ضروری

Share

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کی تحریک واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ ان کی حکومت غریبوں کے لئے وقف ہے۔ غربت کے خاتمے کے لئے زرعی اصلاحات ضروری ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو تینوں زرعی قوانین پر جاری کسانوں کی تحریک واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے اعادہ کیا کہ ان کی حکومت غریبوں کے لئے وقف ہے۔ غربت کے خاتمے کے لئے زرعی اصلاحات ضروری ہیں۔

مسٹر مودی نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب کے شکریہ کے ووٹ سے متعلق تین روز تک چلنے والی چرچا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 12 کروڑ کسانوں کے پاس دو ایکڑ سے بھی کم اراضی ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے دی جارہی امداد کا کوئی فائدہ نہیں مل پاتا، سرکار کا ارادہ ان امداد کو ان کسانوں تک پہنچانا ہے۔

کاشتکاروں کو اپنا احتجاج واپس لے لینا چاہئے

انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات گزشتہ حکومتوں کی بھی ہمیشہ سے ترجیحات میں رہی ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے سابق وزرائے اعظم لال بہادر شاستری اور چودھری چرن سنگھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو اپنا احتجاج واپس لے لینا چاہئے۔ کوئی قانون حتمی نہیں ہے۔ ان میں بہتری کی وسیع گنجائش ہے اور بعد میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی ایک بار جب قانون نافذ ہوجائے تو ان میں جو بھی کمی ہے اسے دور کردیا جائے گا۔

Read more

Local News