بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند

ٹریفک انتظامیہ کے بیان کے مطابق 15 جنوری سے 21 جنوری تک واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سیکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرو اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سیکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر انتخابی نتائج سے ناراض مسٹر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے مسٹر بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران تشدد کی وارننگ جاری کی تھی، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران احتیاط کے طور پر کئی ہزار پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

ادھر مسٹر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے تشدد اور کسی بھی قسم کی کشیدگی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ قبل ازیں مسٹر ٹرمپ نے پیر کے روز مسٹر بائیڈن کی حلف برداری تقریب کو مدنظر رکھتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

بتادیں کہ مسٹر بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری ہوگی۔