جمعہ, مارچ 13, 2026

عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے پھاڑیں زرعی قوانین کی کاپیاں، دہلی اسمبلی میں ہنگامہ

Share

مودی حکومت کے زرعی شعبے سے جڑے تین قوانین کا جمعرات کو دہلی اسمبلی میں شدید مخالفت ہوئی۔ عآپ کے ممبران نے دہلی اسمبلی میں زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑ دیں اور جے جوان جے کسان کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو قانون کسانوں کے حق میں نہیں ہے، اسے قبول نہیں کریں گے۔

نئی دہلی: نریندر مودی حکومت کے زرعی شعبے سے جڑے تین قوانین کا جمعرات کو دہلی اسمبلی میں شدید مخالفت ہوئی۔ برسراقتدار جماعت عام آدمی پارٹی (عآپ) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ایوان میں قانون کی کاپیاں پھاڑنے سے ہنگامہ ہوگیا۔
دہلی اسمبلی کا آج ایک روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کے آغاز میں ہی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کیلاش گہلوت نے ایک قرارداد خط پیش کیا، جس میں تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی بات کہی گئی۔
تجویز پر بحث کے دوران حکمراں جماعت کے مہیندر گوئل اور سومناتھ بھارتی نے ایوان میں زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑیں اور جے جوان جے کسان کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو قانون کسانوں کے حق میں نہیں ہے، اسے قبول نہیں کریں گے۔
عآپ پارٹی زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کررہے کسانوں کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ پارٹی تینوں قوانین کو کسانوں کے خلاف بتاکر انہیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

Read more

Local News