جمعہ, مارچ 13, 2026

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ممبئی میں پٹرول 90 روپے سے متجاوز

Share

 ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول میں 28 پیسے اور ڈیزل میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 90.01 روپے اور ڈیزل کی قیمت 80.20 روپے فی لیٹر ہے۔

نئی دہلی: سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کے روز مسلسل پانچویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ تجارتی شہر ممبئی میں آج پٹرول کے دام 90 روپے فی لیٹر کے ہوگئے ہیں، جبکہ دارالحکومت میں دو سال بعد کل ہی یہ 83 روپے سے تجاوز کر گئے تھے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول میں 28 پیسے اور ڈیزل میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں آج پٹرول 83.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 90.01 روپے اور ڈیزل کی قیمت 80.20 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں قیمتیں بالترتیب 86.21 اور 78.93 فی لیٹر ہیں۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت میں 84.86 روپے اور ڈیزل کی قیمت 77.15 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج دونوں ایندھن کی قیمت فی لیٹر اس طرح رہیں۔

شہر…..       پٹرول…….. ڈیزل

دہلی        83.41         73.62

ممبئی.     90.01        80.20

چنئی      86.21        78.93

کولکاتہ    84.86       77.15

Read more

Local News