اتوار, مارچ 15, 2026

کورونا ویکسین کے لئے گوٹیرس کی جی – 20 کے ممبر ممالک سے 28 ارب ڈالر فراہم کرانے کی اپیل

Share

گوٹیرس نے کورونا ویکسین کے لئے جی – 20 کے ممبر ممالک سے 28 ارب ڈالر فراہم کرانے کی اپیل کی ہے۔ جی – 20 ممالک کی 21 اور 22 نومبر کو آن لائن میٹنگ ہونے والی ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جی – 20 کے ممبر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے تمام مریضوں کے علاج اور کووڈ – 19 ویکسین کے لئے 28 ارب ڈالر کی رقم فراہم کرے۔

مسٹر گوٹیرس نے منگل کے روز جی – 20 ممبر ممالک کو ایک تحریری خط میں کہا ’’میں جی – 20 ممالک سے ترقی پذیر ممالک سمیت جن ممالک میں نظام صحت اور معیشت کمزور ہے، ان کے لئے کووڈ – 19 ٹولز ایکسلیٹر (اے سی ٹی ایکسلیٹر)، کو۔وکس ویکسین اور ضروری طبی اشیا تیار کرنے کے لئے 28 ارب ڈالر کے مالی خلاء کو پر کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔

انہوں نے جی – 20 ممالک سے ترقی پذیر ممالک کو کووڈ – 19 کی وبا سے موثر انداز میں نپٹنے اور عالمی کساد بازاری کےبحران کو روکنے کے لئے فعال بنانے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویکسین میں قوم پرستی کی مخالفت کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جی – 20 ممالک کی 21 اور 22 نومبر کو آن لائن میٹنگ ہونے والی ہے۔

Read more

Local News