بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

اترپردیش: متھرا اور سونبھدر میں سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

اترپردیش کے ضلع متھرا اور سونبھدر میں مختلف سڑک حادثات میں 6 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 7 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متھرا / سونبھدر: اترپردیش کے ضلع متھرا کے شیر گڑھ علاقے میں کار کے نہر میں پلٹ جانے سے 4 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ وہیں ضلع سونبھدر کے چوپن علاقے میں علی الصبح بولیرو کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر گڈھے میں پلٹ گئی جس سے اس میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات شیر گڑھ علاقے کے پے گاؤں علاقے میں کار بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی۔ جس میں 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کار سوار بدایوں سے ہریانہ جارہے تھے۔ مہلوکین کی شناخت کنور پال، رشی، موہن شیام اور لکشمی نارائن کے طور پر ہوئی ہے۔

وہیں اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے چوپن علاقے کے بیشنو مندر کے نزدیک آج علی الصبح بولیرو کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر گڈھے میں پلٹ گئی جس سے اس میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بولیرو سوار افراد اوبرا ویشنو مندر کے راستے سے گذر رہے تھے۔ مندر کے نزدیک پہنچتے ہی بولیرو کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس س وہ دو فٹ گہرے گڈھے میں پلٹ گئی۔ حادثے میں اوبرا سیکٹر دو باشندہ دیپک دوبے، سونو کمار کی موت ہوگئی۔ حادثے میں مندیپ سنگھ، راجیش سنگھ اور سجیت سنگھ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ سبھی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔