جمعہ, مارچ 13, 2026

انتخابی شکست سے مایوس ٹرمپ نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کرسکتے ہیں قائم

Share

مسٹر ٹرمپ انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو منتخب صدر کے طور پر پیش کرنے پر فاکس نیوز سمیت کئی میڈیا اداروں سے ناراض ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی شکست سے شدید مایوس ہیں اور اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔

مسٹر ٹرمپ انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو منتخب صدر کے طور پر پیش کرنے پر فاکس نیوز سمیت کئی میڈیا اداروں سے ناراض ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوز نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں اس سے وابستہ عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

مسٹر ٹرمپ مہنگے کیبل ٹیلیویژن چینل کو کھولنے کے بجائے ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام پر غور کررہے ہیں۔ ٹرمپ نئے آن لائن میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے فاکس نیوز کے حامیوں کو اپنی جانب راغب کرناچاہتے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ اور ان کے مشیروں اور کنبہ کے افراد نے ابھی تک نیا میڈیا ادارہ تشکیل دینے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے بعد اقتدار کی منتقلی میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور یہ عمل کے تحت ہموار طریقے سے ہی ہو گا۔

Read more

Local News