جمعرات, مارچ 19, 2026

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے بائیڈن اور ہیرس کو دلی مبارکباد پیش کی

Share

جو بائیڈن کو امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہونے اور محترمہ ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے پر محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاند نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے مسٹر جو بائیڈن کو امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

محترمہ گاندھی نے مسٹر بائیڈن کے ساتھ کملا ہیریس کے نائب صدر منتخب ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کرکے مبارکبادی دی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مسٹر بائیڈن اور محترمہ ہیرس کی سربراہی میں امریکہ اور ہندوستان کے مابین تعلقات گہرے ہوں گے اور ہمارے خطے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی امن اور ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مسٹر بائیڈن کی قیادت میں امریکہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے محترمہ ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے کو فخر کی بات بتایا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں ہندوستان اور امریکہ کے مابین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گی۔

Read more

Local News