بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

سی بی ایس ای کا سی ٹیٹ امتحان 31 جنوری کو ہوگا

کورونا وبا کے درمیان سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر قائم رکھنے کے لیے سی بی ایس ای کی جانب سے 135 شہروں میں سی ٹیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے انتظامی کاموں کی وجہ سے ملتوی کی گئی 14ویں سینٹرل ٹیچنگ ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (سی ٹی ای ٹی) اب 31 جنوری 2021 کو منعقد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سی بی ایس ای نے بدھ کے روز نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ 

کورونا وبا کے درمیان سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر قائم رکھنے کے لیے سی بی ایس ای کی جانب سے 135 شہروں میں سی ٹیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس سے پہلے پانچ جولائی 2020 کو 112 شہروں میں اس کا انعقاد کیا جانا تھا۔ نئے شہروں کی فہرست میں لکھیم پور، نوگاؤں، بیگوسرائے، گوپال گنج، پورنیہ، روہتاش، سہرسہ، سارن، بھلائی/دُرگ، بلاس پور، ہزاری باغ، جمشید پور، لدھیانہ، امبیڈکر نگر، بجنور، بلند شہر، دیوریا، گونڈہ، مین پوری، پرتاپ گڑھ، شاہجہاں پور، سیتا پور اور اودھم سنگھ نگر شامل ہے۔ 

سی بی ایس ای نے نوٹیفکیشن میں کہا، ’کورونا وائرس وبا کے سبب امیدواروں کو ہونے والی پریشانی کے پیش نظر انھیں شہر چننے کے آپشن میں اصلاح کے لیے ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ سات سے 16 نومبر تک آن لائن کے آپشن میں اصلاح کر سکتے ہیں۔

امیدواروں کی جانب سے منتخب شہروں میں انھیں ایڈجسٹ کرنے کی مکمل کوشش کی جائے گی لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو امیدوار ان کی جانب سے منتخب چار شہروں کے علاوہ کوئی بھی شہر الاٹ کیا جا سکتا ہے۔