موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

میانمار: فوج شہریوں کو ہراساں کرنا بند کرے: مغربی ممالک

مغربی ممالک کے سفارت خانوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظاہرین اور عام شہریوں کے خلاف تشدد سے گریز کریں۔

ینگون: میانمار میں مغربی ممالک کے اعلی سفارتکاروں نے فوج سے سیاست دانوں، سماجی کارکنوں اور صحافیوں کو پریشان کرنے اور گرفتاری روکنے کی اپیل کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ پوری دنیا اس واقعے کو دیکھ رہی ہے۔

مغربی ممالک کے سفارت خانوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظاہرین اور عام شہریوں کے خلاف تشدد سے گریز کریں۔ ہم سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹیز کے کارکنوں اور سماجی کارکنوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

اس بیان پر امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، یوروپی یونین کے وفود، اور ڈنمارک، جمہوریہ چیک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈ سمیت یوروپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں نے دستخط کئے ہیں۔

خیال رہے کہ میانمار میں فروری کی بغاوت کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فوج کی گاڑیاں شہروں میں گشت کر رہی ہیں اور فوج بار بار مظاہرین پر فائرنگ کر رہی ہے۔